الیکشن کمیشن نے ٹاک شوز میں امیدواروں کی شرکت کا نوٹس لے لیا

 
0
485

سلام آباد ، جولائی 25(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ٹاک شوز میں امیدواروں کی شرکت کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انتخابی مہم کے بعد امیدوار ٹاک شوز میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی ٹاک شوز میں شرکت کا معاملہ الیکشن کمیشن میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ءکیلئے سوموار کی  رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا تھا اور کل ایک روز کے وقفے کے بعد آج صبح (بدھ) کو پولنگ ہو گی۔