سوئی،ڈیرہ بگٹی اورچمن میں 3شرپسند وں گرفتار ،بھاری تعداد میں  اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

 
0
337

کوئٹہ ، جولائی 25(ٹی این ایس): فرنٹیئرکوربلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3شرپسند وں کو گرفتار کر کےان کے قبضے سے بھاری تعداد میں  اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر  لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور ( ایف سی ) کی نفری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سوئی،ڈیرہ بگٹی اورچمن میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 3شر پسند عناصر کو دھر لیا جن کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد ہوا ہے جس میں مارٹرگولے،راکٹس،دستی بم، کلاشنکوف، بارودی موادشامل ہے۔ تاہم فورسز نے زیر حراست افراد کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔