سراج رئیسانی کو محب وطن پاکستانی ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا: عمران خان

 
0
4790

میں بھی کہا گیا کہ انتخابی مہم کو بند کریں، دشمن کا مقصد الیکشن کو ملتوی کرنا ہے: کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

کوئٹہ، جولائی 15 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرنے کے بعد پریس کانفرس کی۔پریس کانفرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سراج رئیسانی ایک محب وطن پاکستانی تھے۔سراج رئیسانی کو محب وطن پاکستانی ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا۔

ہم مشکل وقت میں بلوچ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ مستونگ پاکستان میں سب سے بڑا سانحہ ہے۔ مستونگ میں بڑا نقصان ہوا ہے۔پوارا پاکستان سوگ میں مبتلا ہے۔ اس طرح کی دہشت گردی کے واقعات انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ہمیں بھی کہا گیا کہ انتخابی مہم کو بند کریں، دشمن کا مقصد الیکشن کو ملتوی کرنا ہے۔