موٹروے پولیس ٹریفک قوانین سے متعلق تعلیم کو ہر شہر، گاؤں، تعلیمی مراکز ، مدارس  و دیگر اداروں میں عام کرے گی: آئی جی موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خان

 
0
853

کیونکہ ایمانداری اور خوش اخلاقی اور بروقت مدد کرنا موٹروے پولیس کا نصب العین ہے: این 5 ساؤتھ سندھ میں  پولیس  دربار سے خطاب

کراچی، جولائی 15 (ٹی این ایس): آئی جی موٹروے پولیس محمد عامر زولفقار خان نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس ٹریفک قوانین سے متعلق تعلیم کو ہر شہر، گاؤں، تعلیمی مراکز ، مدارس  و دیگر اداروں میں عام کرے گی تاکہ قیمتی انسانی جان و مال کی حفاظت کی جاسکے۔ یہ بات انھوں نے  جنوبی علاقے این 5 ساؤتھ سندھ میں  پولیس  دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔دربارِ سپاہ میں شہداہِ مستونگ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنے خطاب  میں آئی جی موٹر  وے پولیس  نے  ادارے کے افسران پر زور دیا کہ  مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے اور بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے تمام وساِئل بروئے کار لائے جائیں  کیونکہ ایمانداری اور خوش اخلاقی اور بروقت مدد کرنا موٹروے پولیس کا نصب العین ہےجس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ہم اپنے دستیاب وسائل میں رہ کر سائینسی بنیادوں کے ذریعے نتائیج حاصل کر کے اس محکمہ کو مزید مثالی بنائیں گے۔

انھوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعا دہ کیا کہ موٹروے سپاہ کی فلاح و بہبود کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ہیں شاہراوں پر کسی سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔قانون کی پاسداری بلا خوف و خطر یکساں طور پر عمل میں لائی جائے ۔انھوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا موٹروے پولیس کے افسران اور ملازمین کی عزت نفس پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائے گا  موٹروے پولیس اپنے امتیازی اوصاف برقرار رکھیں۔

آئی جی موٹروے پولیس نے اس موقع پر  افسران اور ملازمین کے محکمے میں وقت پر پروموشن کے لئے فوری لائحہ عمل بنانے کے احکامات جاری کئے اور ہدایت جاری کی کہ شاہراہوں پر فرائض انجام دیتے ہوئے کسی سے بھی امتیازی سلوک نہ کیا جائے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہیے اور ایسی غلطی کے مرتکب کے خلاف سخت سے سخت قانون کاروائی کی جائے گی،اس دوران خوش اخلاقی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے  ، انھوں نے موٹروے پولیس کے افسران کی کارکردگی کو سراہا اس موقعے پر  ڈی آئی جی نیشنل ھاوی وے و موٹروے پولیس سائوتھ ریجن کرم اللہ سومرو  و دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔

بعد ازاں دربارہ سپاہ میں افسران اور ملازمین نے انھیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔