نئے پاکستان ، تبدیلی اور  انقلاب کے داعی شاہ محمود قریشی کے فرزند کی لڑکیوں کیساتھ رنگ رلیاں منانے کی تصاور منظر عام پر

 
0
15638

مستقبل کے سجادہ نشین حضرت قبلہ  مخدوم زین قریشی علیہ ما علیہ نئے پاکستان کا منشور پیش کرتے ہوئے: اوریا مقبول جان کا تبصرہ

اسلام آباد، جولائی 15 (ٹی این ایس): ملک میں تبدیلی اور انقلاب لانے  کے بلند و بانگ  دعوے کرنے والی پاکستان تحریک انصاف تو اِس لالی پاپ سے لاکھوں پاکستانیوں کو متاثر کر رہی ہے تاہم معلوم ہوتا ہے اسکے اپنے لیڈر اور ان کے بچے  اس نعرے سے متاثر نہیں ہیں۔ سیانے کہتے ہیں کہ کرپشن رویوں اور اخلاقیات کی بھی  ہوتی ہے اور جب تک ان چیزوں کی کرپشن دور نہ  ہو اس وقت تک مادی اور دیگر اقسام کی کرپشن کا انسداد اچھا نعرہ تو ہوسکتا ہے مگر  عملا ناممکنات  اور سراب میں شامل  ہے۔

یوں تو تحریک انصاف کے کئی مرکزی قائدین کئی صورتوں میں ظاہر کرچکے ہیں کہ  اپنے  نعروں سے خود وہ  عملا خاصے  دور اورمختلف ہیں تاہم ان کے بچے بھی اپنے کرتوت سے ثابت کرتے ہیں  یہ “تریاق” انکے اپنے نہیں بلکہ عام لوگوں کے لئے ہے۔

شاہ محمود قریشی جو جماعت کے مرکزی قائد اور بعض ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کی دوڈ میں پیش پیش ہیں کے فرزند زین قریشی   کی لڑکیوں کیساتھ رنگ رلیاں منا نے کی تصاویر سامنے  آگئی ہیں  جو نہ صرف حد درجہ شرمناک بلکہ یہ بیان کر رہی ہیں  کہ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ کی اولاد  عیاشی اور بے راروی  میں کم و بیش یکساں کلچر رکھتی ہے۔

ان تصاویر میں موصوف  دیسی و بدیسی لڑکیوں کیساتھ شرمناک حرکتیں کرتے اور محظوظ ہوتے نظر آتے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے بیشتر رہنماء  اپنے سیاسی بیانات و تقاریر میں مخالفین کے بچوں کی بیرون ممالک عیاشیوں کا ذکر کر رہے ہوتے ہیں تاہم معلوم ہوتا ہے کہ خود   ان کے  اپنے بچے  عیاشیوں اور بے راہ روی میں غرق ہیں۔

یاد رہے کہ  کرپشن کے خلاف نعرے بلند کرنے والے شاہ محمود نے بیٹے کی شادی کے لئے ایک ذکریا یونیورسٹی   ملتان کے گراؤنڈ   کو قبضے میں لیا تھا اور نہ صرف طلباء کی جبری چھٹی کرائی گئی تھی بلکہ    بہت بڑی دعوت کے لئے گنجائش نکالنے کے لئے  یونیورسٹی کی دیوار تک گرائی گئی تھی۔

معروف مصنف ، کالم نگار اور دانشور اوریا مقبول جان نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعہ  شاہ محمود قریشی کے فرزند کی تصاویر  پر دلچسپ جملہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ” پیر طریقت واقفِ اسرار معرفت و حقیقت حضرت قبلہ مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب کے مستقبل کے سجادہ نشین حضرت قبلہ  مخدوم زین قریشی علیہ ما علیہ نئے پاکستان کا منشور پیش کرتے ہوئے”۔

‘یہی چرغ جلیں گے تو ظلمتیں بڑھیں گی’