پی ٹی آئی مارچ،غائب ہونے والے ممبران کے پی اسمبلی کی تفصیلات عمران خان کو پیش

 
0
201

اسلام آباد 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف آزادی مارچ کی ناکامی کی وجوہات سامنے آگئیں، رات کی تاریکی میں وزرا اور ارکان اسمبلی عمران خان کو تنہا چھوڑ گئے، غائب ارکان کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ ، 20سے زائد وزرا اور ایم پی ایزدن بھر کی تھکان دور کرنے کیلئے پختونخوا ہاس چلے گئے ،تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ سے غائب ہونے والوں میں شوکت یوسفزئی، کامران بنگش شامل ہیں، طفیل انجم، ریاض خان، عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ہمایون خان، فضل شکوربھی پختونخوا ہائو س چلے گئے تھے، ابراہیم خٹک، اقبال وزیر، امجد علی، تاج محمد ترند، خلیق الرحمن، بھی غائب ہونے والوں میں شامل ہیں،ذرائع کے مطابق بابر سلیم سواتی، محب اللہ، ڈاکٹر امجد،عائشہ بانو، ساجدہ ،پیر مصور غازی، مشتاق غنی، ظہور، سید فخر بھی مارچ سے چلے گئے تھے۔ وزرا اور ایم پی ایز کی پختونخوا ہاس آمد کی سی سی ٹی وی فوٹیج عمران خان کو فراہم کر دی گئی ، ارکان اسمبلی کی پختونخوا ہائوس داخل ہونے اور قیام کرنے کی تفصیل پارٹی سربراہ کو دے دی گئی ،ارکان اسمبلی کی کثیر تعداد مارچ سے غائب ہونے پر عمران خان برہم ہوئے ، آزادی مارچ سے غائب وزرا سے وزارتیں لینے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس دیا جائے گا، آئندہ کیلئے ان ایم پی ایز کو ٹکٹ نہ ملنے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔