سی ڈی اے ، بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ نے فائل ورک کے فرسودہ نظام کو خیر آباد کہہ دیا،، اب ملاقات سے اپروول تک سب ہوگا آن لائن۔۔۔

 
0
106

اسلام آباد 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): سی ڈی اے ، بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ نے فائل ورک کے فرسودہ نظام کو خیر آباد کہہ دیا،، اب ملاقات سے اپروول تک سب ہوگا آن لائن۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی آسانی کے لیے سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ کے ڈائریکٹر شفیع محمد مروت نے نقشوں کی اپروول اور شکایات کے ازالے کے لیے جدید طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت یکم جولائی سے بلڈنگ کی اجازت کے لیے آن لائن فائل جمع کروائی جا سکے گی اور فائل کو آن لائن ٹریک کیا جا سکے گا اس کے علاوہ ایک پرفارما بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر سے ملاقات کا مقصد بیان کیا جائے گا جس کے بعد ڈائریکٹر آفس سے ملاقات کا وقت طے کرکے درخواست دہندہ کو اطلاع کر دی جائے گی ۔۔