عدالت عالیہ لاہور انسپکشن جج پنجاب جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا دیگر ساتھیوں سمیت اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
383

اسلام آباد ستمبر 27 (ٹی این ایس): مورخہ 27 ستمبر 2019 کو عدالت عالیہ لاہور انسپکشن جج پنجاب جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی صاحب ہمراہ رانا مسعود اختر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اور یاسر چوہدری سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ اس موقع پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے معزز جج صاحبان کو سلامی دی جبکہ افسران جناب سپرنٹنڈنٹ جیل ثاقب نذیر چوہدری اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم نے معزز جج صاحبان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ معزز جج صاحب نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معزز جج نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی طبی و دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔