خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم احمدخان،ڈاکٹر شمیم احمد خان،مسلم لیگ ق کے رہنماء زبیر احمد خان کی دادی رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں

 
0
202

اسلام آباد 27 مئی 2021 (ٹی این ایس): خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم احمدخان،ڈاکٹر شمیم احمد خان،مسلم لیگ ق کے رہنماء زبیر احمد خان کی دادی رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسیٰن،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی صابر،راجہ محمد رفیق،سردار محمدآصف،چوہدری زاہد احمد،اسد محمود،علی اصغر مانی بٹ،سرفراز باجوہ،ذیشان مجید،سید ظفرشاہ،ملک کمال، احمد علی شیرازی،محمد سرفراز ملک،خالد گجر،چوہدری احسان گجر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔