کیمپس ڈائریکٹر پاک ترک انٹرنیشنل سکول و کالجز چک شہزاد اسلام آباد جناب فاضل پسکل کی مورخہ 27 مئی 2021 کو وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس آمد۔

 
0
206

اسلام آباد 27 مئی 2021 (ٹی این ایس): کیمپس ڈائریکٹر پاک ترک انٹرنیشنل سکول و کالجز چک شہزاد اسلام آباد جناب فاضل پسکل کی مورخہ 27 مئی 2021 کو وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس آمد۔
انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر عامر ندیم اور ایڈیشنل رجسٹرار شاہ جی محمد نے دیگر افسران کے ہمراہ مہمان گرامی کا استقبال کیا ۔
دورے کا مقصد کرونا وبا کے دوران سکول و یونیورسٹی سطح پر مختلف تعلیمی تجربات کا تبادلہ تھا۔
مزید برآں دونوں اداروں کے مابین داخلوں سے متعلق پالیسی پر باہمی طریقہ کار طے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء کے لیے ترکی کی جامعات میں سکالر شپ پروگرام کے امکانات کو بھی زیر غور لایا گیا۔ ڈاکٹر عامر ندیم انچارج اسلام آباد کیمپس نے معزز مہمان کو کمپیوٹر اور انجنیئرنگ لیب اور وہاں پر طلباء کو دی گئی مختلف سہولیات سے آگاہ کیا ۔
عرفات احمد قریشی میڈیا کوآرڈینیٹر فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد
03338554884