خانپور میں آتشزدگی، درجنوں مویشی ہلاک

 
0
138

ہری پور 26 مئی 2021 (ٹی این ایس): خانپور کے نواحی علاقے جندیال، گانگو میں سالار خان نامی شخص کے مویشیوں کے باڑے میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 خانپور کی فائر فائٹر ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور آگ بھجانے کا عمل شروع کردیا۔
ریسکیو 1122 کی کارروائی کی بدولت جانوروں کے باڑے سے ملحقہ گھر کو مکمل طور پر بچا لیا گیا تاہم آگ لگنے کے باعث درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔
تندور میں آگ جلانے کے دوران بے احتیاطی کے باعث مویشیوں کےباڑے میں آگ لگی۔