ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ہری پور کا ہمراہ دیگر افسران کے ہری پور شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ

 
0
146

ہری پور 26 مئی 2021 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں ہری پور کی تاجر برادری کی فلاح اور شہر بھر میں منظم ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھاتے ہوئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فدا محمد کا اندورن شہر کے متعدد بازاروں کا دورہ۔ انجمن تاجران کے صدر افتخار امین اور دیگر عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی ۔ تاجر برادری کی جانب سے افسران پولیس کو مین بازار میں ٹریفک ،پارکنگ اور غیر قانونی تجاوزات کے مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ ، انچارج ٹریفک بشیر احمد، ٹی ایم اے کے افسران اور دیگر ٹریفک سٹاف بھی موجود تھا۔ انجمن تاجران کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران افسران پولیس نے تاجر رہنماؤں کا درپیش مسائل کی نشاندہی پر شکریہ ادا کیا۔ ہری پور پولیس تاجروں کو سازگار ماحول کی فراہمی اور تجاوزات سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے پیشہ وارانہ تجربات اور جامع حکمت عملی کے زریعے موئثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گئی۔ تاکہ ان اقدامات کے دیرپا اور دورث نتائج برآمد ہو سکیں ۔ شہر کے مسائل کے حل کے لئے تاجر رہنماؤں نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پولیس کے ساتھ آپکا تعاون مثالی رہا ہے ۔ہری پور پولیس اور تاجروں کے درمیان باہمی عزت و احترام کے روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ میٹنگ کے اختتام پر افسران پولیس نے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ مین بازار ہری پور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔