تنگوانی میں خاتون کے ساتھ دیور کا زیادتی کی کوشش متاثرہ خاتوں انصاف کے لیئے پریس کلب تنگوانی پہنچ گئی

 
0
239

تنگوانی 26 مئی 2021 (ٹی این ایس): تنگوانی میں خاتون کے ساتھ دیور کا زیادتی کی کوشش متاثرہ خاتوں انصاف کے لیئے پریس کلب تنگوانی پہنچ گئی تنگوانی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں جنگوں خان عیسانی کے رہائشی مسمات شاہل بہلکانی سے دیور صفر الدین نے زیادتی کوشش کی خاتون کے چلانے پر اہل علاقہ نے پہنچ کر انہیں بچا لیا جبکہ فریاد کیلئے تھانے پہنچ نے والے خاتون سے پولیس نے رشوت طلب کرلی جبکہ رشوت نہ دینے پر پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے خاتون کو تھانے سے نکال دیا ۔ دوسرے جانب متاثرہ خاتون کا اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ پریس کلب تنگوانی کے سامنے پہنچ کر احتجاج انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم دیور صفرالدین نے زیادتی کی کوشش کی پولیس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کر رہا ۔ متاثرہ خاتون شاہل نے آئی جی سندھ ۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی نوٹیس لیکر انصاف دلانی کی اپیل کی ہے