تنگوانی کے دیہات میں خسرہ کی وباء ، دو بچوں کی موت اور بیسیوں کے متاثر ہونے کے باوجود محکمہ صحت خواب خرگوش میں

 
0
375

تنگوانی، اپریل 04 (ٹی این ایس): تنگوانی کے دیہات میں بچوں کو خسرہ کی وباء نے بری طرح جکڑ لیا ہے، دو بچوں کی موت کے باوجود محکمہ صحت خواب خرگوش میں ہے۔
ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق خسرہ کی وباء کے باعث ایک روز میں دوبچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بھوروکھوسو نامی گاؤں میں وباکے باعث دوسالہ وکرم چل بسا۔جبکہ گاؤں کے دیگر 20 سے زائد بچے بھی وباکاشکار ہوچکے اور حالات کے رحم و کرم پر ہیں۔
نمائندے کے مطابق غوثپورعلاقہ کے ایک نواحی گاؤں رستم اوگاہی میں بھی تین سال کا ایک بچہ سلیم اللہ اوگاہی خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا ، نمائندے کے مطابق علاقہ میں اب تک محکمہ صحت کی ٹیم نہیں پہنچی۔ پریشان حال اہل علاقہ کا کہناہے کہ آئے روز کسی نہ کسی ماں کی گود خالی ہورہی ہے ڈپٹی کمشنر کود صورتحال کا نوٹس لیکر ویکسینیشن کرائیں۔