تنگوانی میں ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع

 
0
376

تنگوانی مارچ 27 (ٹی این ایس): ٹاؤن چیئرمین میر اشرف علی خان بجارانی ٹی ایم او آغا فاروق احمد پٹھان کے حکم پر ٹاون انسپیکٹر ممتاز علی پہنیار کے قیادت میں شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں گھروں اور بازار پر اسپرے کرایا گیا ۔ کورونا وائرس کے خدشے کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کیا جا رہا ہے ۔ گوشت مارکیٹ سبزی مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں اسپرے کرایا گیا جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں بھی اسپرے کی گئی ۔ گلی چوک اور چوراہوں پر سفید پاونڈر چون گرائے گئے تاکہ جراثیم کا خاتمہ ہو سکے ۔ ممتاز پہنیار کی قیادت میں ٹاون انتظامیہ کے ٹیم نے اسکول روڈ اسٹیشن روڈ نوناری مارکیٹ شیخ محلہ اور دیگر محلوں میں جدید مشینری کے ساتھ اسپرے مہم شروع کردیا ۔ ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی کو لوگوں نے سراہا ۔ شہریوں نے کہا کہ شہر میں کرونا وائرس کا خدشہ ہے لیکن ٹاؤن انتظامیہ کی اٹھائے ہوئے اقدامات مثبت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا ۔