کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عوام کو پولیس اقدامات کا ساتھ دینا ہوگا۔ ڈی پی او ہری پور

 
0
20594

ہریپور مارچ 28 (ٹی این ایس): کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہری پور پولیس کی جانب حفاظتی اقدامات جاری۔ پاک آرمی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ۔
ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) کی سربراہی میں ضلعی پولیس کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وضع کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد جاری۔ آج چٹھے روز بھی ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہری پور پولیس کی جانب سے کڑی نگرانی جاری ہے۔ ضلع ہری پور میں قائم تینوں قرنطینہ سنٹروں کے لئے فُول پروف سیکورٹی اور حفاظتی اقدامات بھی عمل میں لائے گئے ہیں۔ تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پر 20 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گے ہیں۔ان افراد میں دوکاندار، پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوران، شادی تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ تھانہ بیڑ پولیس نے لاھور سے ٹرک کے ذریعے دربند سفر کرنے والے 35 افراد کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ عوام الناس کو کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کے لئے ہری پور پولیس اور پاک آرمی کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات و چوکیات اور دفاتر پولیس میں صفائی کے موئثر انتظامات اور جراثیم کش سپرے بھی تواتر سے جاری ہیں۔
ڈی پی او ہری پور نے ہری پور کی عوام سے التماس کی ہے کہ ہری پور کے شہری پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات میں ہمارا ساتھ دیں ۔شہری اپنے گھروں میں رہیں۔سماجی رابطوں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سماجی رابطوں میں کمی اور حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔۔