کندھ کوٹ ضلع بھر میں ڈاکوں کے خلاف پولیس کا کومبنگ آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ

 
0
190

تنگوانی اپریل 04 (ٹی این ایس): تنگوانی : درانی مہر پولیس تھانے کے حدود کچے میں ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے قیادت میں پولیس کا ڈاکوں حسین بھیہ اور سرغنہ ڈاکوں خادم بھیہ گینگ کے خلاف آپریشن کیا گیا، پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، پولیس کی جانب سے ڈاکووں کو سختی سے نمٹنے کے لیے جدید مشینری اے پی سی چین اور جدید اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا اور آگ لگا دی۔ کچھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ ایس ایس پی اسد رضا شاہ نے کہا کہ ڈاکوں کے مکمل خاتمہ اور مغویوں کی بازیابی تک پولیس کا کچے میں آپریشن جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، آپریشن کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ باقی مغیوں کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔