تنگوانی: گاؤں مہران خان بجارانی میں بجارانی اور تیغانی قبائل کے درمیان تنازعہ ، راکٹ لانچر سمیت جدید اسلحہ کا استعمال، 5 مویشی زخمی، پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی

 
0
2323

تنگوانی، اپریل 15 (ٹی این ایس): تنگوانی کے قریب ناپر کوٹ تھانے کی حدود میں آنے والے گاؤں مہران خان بجارانی میں بجارانی اور تیغانی قبائل کے درمیان تنازعہ کے باعث تیغانی برادری کے 50 سے زائد افراد نے حملہ کر کے راکٹ لانچر سمیت جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں 5 جانور زخمی ہو گئے تاہم انسانی جانیں محفوظ رہیں۔
بجارانی برادری کی جوابی فائرنگ تیغانی حملہ آور فرار ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع کے باوجود ناپر کوٹ پولیس موقع واردات پر نہیں پہنچی ۔ یاد رہے کہ بجارانی اور تیغانی تنازعہ برسوں سے چل رہا ہے تا ہم تنازعہ کو ختم کرنے کے لیئے اعلیٰ حکام عملی اقدامات نہیں کررہے۔