عمرے کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی: سعودی حکومت

 
0
313

ریاض ، اپریل 15 (ٹی این ایس): سعودی حکومت نے اعلان کیا  ہے کہ عمرے کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ محکمہ پاسپورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو چاہیے کہ میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں، انہیں ملک میں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں تاہم ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے البتہ کسی چوتھے شہر میں جانے کی اجازت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہری و مقیم غیر ملکی مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کے ساتھ کسی طرح کا تعاون نہ کریں، ایسا کرنے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ محکمے نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں میں یکم محرم سے 5 رجب تک 39 لاکھ 25 ہزار 210 معتمرین بری ، بحری اور فضائی راستوں سے ارض مقدس آئے ہیں۔