تنگوانی (ٹی این ایس)(رپورٹ : پیربخش نوناری ) ٹھل کے تھانہ کریم میں چچازاد بھاٸیوں میں جاٸداد کے معاملے پر جھگڑا, فاٸرنگ میں (03) افراد قتل ہوگئے ۔ واقعہ کے معاملہ کا ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا سخت نوٹس۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کا ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) صدام حسین سے رابطہ جھگڑے والے علاقے میں مزید نفری بھیجنے کے احکامات جاری کر دیا ۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں رات دیر جائیداد کے پرانے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ کھوسو قبیلے کے تین افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ کریم بخش کی حدود گائوں محمد مراد کھوسو میں پیش آیا مقتولین میں 20سالہ مراد کھوسو، 22سالہ آفتاب کھوسو اور 28سالہ ذوالفقار کھوسو شامل ہیں لاشوں کو ضروری کاروائی کیلئے تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے واقعہ کی بعد فریقین مورچہ بند ہیں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سمبھال لیا ہے ایک سال قبل جائیداد کے تنازع پر ایک شخص قتل کیا گیاتھا ۔ جس کی خون کے بدلے میں تین افراد کو قتل کیا گیا ہے اب تک قتل ہونے والوں افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کے نوٹیس کے بعد ایس ایس پی جیکیب آباد کے احکامات پر علاقہ ڈی ایس پی کو اپنی پوری سب ڈویزن اور بھاری نفری کے ساتھہ کشیدگی والے علاقے میں رہنے کے احکامات جاری کر دیئے دونوں گروپس کے ملوث ملزمان کو بنادیر گرفتار کرنے کے بھی احکامات جاری تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد کے تھانہ کریم بخش کی حدود گاٶں محمد مراد کھوسہ میں چچازاد بھاٸیوں میں جاٸداد کے معاملے پر جھگڑا, فاٸرنگ میں (03) افراد آفتاب کھوسہ, ذوالفقار کھوسہ اور محمد مراد عرف بابل کھوسہ قتل ہونے والے معاملے پر ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ نے سخت نوٹس لیتے ہوٸے دونوں گروپس کے ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کردیٸے ہیں ۔پولیس کے جانب سے ضروری کاغذی کارروائی مکمل ہونے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں ۔ ایک ہیں خانداد کے تین افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں ماحول سوگوار مسوگوار ہوگیا ہے جبکہ لواحقین اپنے پیاروں کے بچھڑے پر آنہوں پکار روتے رہے ۔ خبر فائل ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے