تنگوانی پاکستان بیت المال کے جانب سے معذور غریب مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے گئے

 
0
472

تنگوانی 25 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی پاکستان بیت المال کے جانب سے معذور غریب مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے گئے ۔ کامپلس ہال کندھ کوٹ میں مینجنگ ڈائریکٹر بیت المال راؤ عباس اور ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ نے غریب مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے ۔ جبکہ مینیجنگ ڈائریکٹر بیت المال اون عباس نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ تھلسمیا سینٹر کی رکوامینٹ دیں ہم بیت المال سے ایڈ دینگے اس کو چلانے کے لیے ۔مینیجنگ ڈائریکٹر بیت المال اون عباس نے مزید کہا کہ جب تک متاثر خاندان تک عملدار نہیں پہنچیں گے تب تک اس کے درد کا احساس کا پتا ہمیں نہیں چل سکتا ۔ جبکہ دوسرے جانب ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور مٹھیانی نے کہا کہ ٹرائیبل ایریا ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کی حالات صحیح نہیں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور مٹھیانی نے کہا کہ غریب مستحق افراد کی مدد کرکے حکومت اپنی ذمیواریوں کو پورا کر رہا ہے ۔