تنگوانی کندھ کوٹ میں میرانی قبیلے کے 3 مغوی نوجوان بازیاب نہ ہوسکے ملاح فورم اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے مغویوں کے بازیابی کے لیئے انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا

 
0
440

تنگوانی 25 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ میں میرانی قبیلے کے 3 مغوی نوجوان بازیاب نہ ہوسکے ملاح فورم اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے مغویوں کے بازیابی کے لیئے انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا ۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے مہلت لینے کے بعد دھرنا ختم کروا دیا . کندھ کوٹ ایک ہفتہ قبل غوث پور کے علاقے درانی مہر پولیس تھانہ کی حدود سے اغوا ہونے والے میرانی قبیلے کے تین نوجوان زاہد حسین میرانی عباس علی میرانی اور حامند میرانی کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہوگیا ۔ جب کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے سندھ ملاح فورم کی جانب سے انڈس ہائی وے کوہ نور فلور مل کے مقام پر سڑک پر رکاوٹیں رکھ کر ٹائر جلا کے کندھ کوٹ شکارپور روڈ پر دھرنا دیا اور روڈ بلاک کر دیں ۔ دھرنے کے باعث سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان کی ٹریفک کی آمد رفت معطل ہو گئی ۔ جب کہ دھرنے میں سیاسی سماجی اور سوسائٹی سمیت امن کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین نے مغویوں کی بازیابی اور پولیس خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی ۔ دھرنے کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی مغویوں کی بازیابی کے لیے مہلت دی گئی لیکن پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرانی قبیلے کے مغوی 3 نوجوانوں کو جلد بازیاب کرایا جائے نہیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ۔ جبکہ بعد میں ڈی ایس پی کندھ کوٹ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے ۔ مظاہریں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کو دو دن کی مہلت پر دھرنا ختم کر دیا ۔ جب کہ ایس ایس پی کندھ کوٹ سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے کے علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ جلد مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا ۔