چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا

 
0
527

اجلاس میں پنجاب کے اندر سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے اقدامات کیے جا رہے
لاہور 25 جولائی 2020 (ٹی این ایس): اس موقع پر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمن سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے دنیا بھر کی انڈسٹری کو متاثر کیا ہے۔ چئیرمن سردار تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے کرونا کے کیسز میں بہت کمی آئ ہے ان پالیسیوں سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آے گی
انشاء اللہ بہت جلد پاکستان سے کرونا ختم ہو جائے گا اور پنجاب میں سرمایہ کاری کا روجھان بھی بڑھے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریگولیٹری کی ضروریات کو مختصر اور آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سہولت سینٹر قائم کر رہا ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری حضرات کو ایک چھت کے نیچے سہولیات میسر ہوں گی۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور تمام سرکاری افسران کو سرمایہ کاروں کے معاملات ترجیح بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کیے ہوے ہیں۔
پنجاب میں ہر قسم کے شعبہ، ڈیری فارمنگ،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد رانا سکندر اعظم نے فیصل آباد میں سہولت سینٹر قائم کیے جانے کی تجویز دی ۔ چیرمین سرمایہ کاری بورڈ اور بورڈ کے تمام ممبران نے فیصل آباد میں سہولت سینٹر قائم کرنے کی مظوری دینے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد نے ملتان میں قائم ہونے والے سہولت سینٹر کی طرع تمام اخراجات وہ خود کریں گے۔اس فیصلے پر چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان اور تمام ممبران نے اس فیصلے کو سرہاتے ہوۓ ترقی کی جانب اچھا قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معیشت کے حوالے سے بہتر پالیساں اور پاکستان اور خاص کر پنجاب میں سرمایہ کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ صورت حال میں بھی سرمایہ کاری سست روی کا شکار نہیں ہوئ اور پنجاب وبا کے باوجودان کوششوں اور مواقعوں کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اجلاس میں چئیرمن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب، چیف ایگزیکٹو جہانزیب برانہ،چوہدری وسیم اختر وائس چیئرمین اور سیز پاکستانی کمشن،سیما عزیز ،سہیل الطاف،احسن رشید، رافعیہ سید ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹری، صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد رانا سکندر اعظم، سہیل سلیم ڈائریکٹر فسلیٹیشن سہیل قادری بھی موجود تھے۔