تنگوانی سول ہسپتال کے ڈاکٹر کی طرف سے دھتکارے گئے مریض کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا

 
0
325

حکام نے واقع کا نوٹس نہ لیا تو عدالت جاؤں گا: متاثرہ مریض نور علی
تنگوانی، اپریل 15 (ٹی این ایس): ڈاکٹر کی جانب سے ایک مریض نور علی کو علاج سے انکار اور مریض کو دھمکیاں دینے کے معاملہ کا محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے بدستور کوئی نوٹس تو نہ لیا تاہم متاثرہ مریض حصول انصاف کے لئے ڈٹا ہوا ہے اور ساتویں روز بھی اس نے احتجاج جاری رکھا ۔ دوسری طرف تنگوانی سول اسپتال کا ڈاکٹر ڈان بن گیااور وہ بدستور دھمکیاں دے رہا ہے۔احتجاج کرنے والے مریض کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دے رہا ہے ۔
مریض نور علی نے ساتویں روز بھی میڈیا آفیس پہنچ کر احتجاج کیا اور بتایا کہ ڈاکٹر ہے یا ڈاکو ہے سنگین نتائج اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس موقع پر متاثرہ مریض نے سیکریٹری صحت اور ڈی ایچ او کشمور ڈی سی کشمور سے واقع کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےمریض نور علی نے کہا کہ اگر حکام نے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہ کی تو وہ ڈاکٹر اور ڈی ایچ او کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا۔