تنگوانی مارچ 29 (ٹی این ایس): تنگوانی لاک ڈاؤن مزید سخت کردی گئی، پولیس رینجرز اور پاک آرمی کا مشترکہ فلیگ مارچ سیکوروٹی اداروں نے شہر کے چاروں اطراف سے سیکروٹی سخت کردی ۔ دوسرے جانب سندھ سے بلوچستان اور سندھ سے پنجاب جانے والے بارڈر سیل کردیئے گئے ۔ جبکہ 144 کو سخت کرنے کے لیے ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لیئے سیکورٹی اداروں کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ دوسرے جانب کندھ کوٹ غوثپور کرم پور تنگوانی سمیت مختلف شہروں میں پولیس رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے مشترکہ فلیگ مارچ ہیں کیا ۔ جبکہ لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کرائے گئے ۔ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور وبا سے بچنے کے لیے اس لاک ڈاؤن پر عمل کریں قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔