تنگوانی میں کرونا وائرس کے خدشے کے باعث صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش بدستورجاری

 
0
441

تنگوانی مارچ 29 (ٹی این ایس): ٹاون چیئرمین اشرف خان بجارانی ۔ ٹی ایم او آغا فاروق احمد پٹھان کے حکم پر سینٹری انسپکٹر ممتازعلی پہنیار کے قیادت میں لاک ڈاؤن کے دوران ٹاون ملازموں نے شہر بھر میں صفائی مہم تیز کردی جبکہ شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر سفید پاؤڈر چونہ بھی گرائے گئے جبکہ ہاتھ دھونے کے لئے پانی کے ٹینکی اور صابن بھی رکھا گیا تاکہ لوگوں اپنے ہاتھ دو سکیں ۔ صفائی ستھرائی نظام کی نگرانی رینجرز نے بھی کی رینجرز کے جانب سے لوگوں کو فاصلہ رکھنے کی ہدایت کیا گیا جب کہ رینجرز کی جانب سے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر پیکٹس بھی قائم کرکے لوگوں کو شہر میں آنے جانے سے روکا جا رہا ہے جب کہ رینجرز کی جانب سے رینجرس پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں نے فلیگ مارچ بھی کی اور سندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی کا بھی دورہ کیا رینجرز کی جانب سے لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مثبت سرگرمیاں شہر مہں اسپرے بھی کیا جارہا ہے تاکہ لوگ وائرس کا شکار نہ ہو سکے اور کوئی وبائی مرض نہ اوبھر سکے ۔ جبکہ ٹاؤن چیئرمین میر اشرف علی خان بجارانی نے کہا ہے کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر سے بہتر بنایا گیا ہے شہر میں اسپرے مہم بھی مسلسل جاری ہے جبکہ سفید پاؤڈر اور چونہ بھی گرایا جا رہا ہے تاکہ کوئی بیماری بڑھ نہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں پر اسپرے رہ گیا تو وہ نشاندگی کرائیں وہاں پر ہماری ٹیم اسپرے کرے گے تاکہ بیماری نہ آسکے