الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کشمور کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

 
0
134

تنگوانی 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیسر ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی کشمور ایٹ کندھ کوٹ محمد حنیف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع کشمور کی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 16 فروری 2022 کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کو حتمی شکل دے کر الیکشن کمیشن آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں آویزاں کی گئی ہیں جبکہ ان پر اعتراضات 17 فروری 2022 سے 04 مارچ 2022 تک ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی/ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ، کے دفتر سیکنڈ فلور کمشنر آفس بلڈنگ لاڑکانہ میں موصول کئے جائیں گے۔