تنگوانی : کندھ کوٹ تنگوانی کورونا وائرس دوسرے روز بھی لاک ڈاون ۔ کندھ کوٹ میں سندھ حکومت کے احکامات پر ضلع بھر میں دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈاون ڈبل سواری پر بھی پولیس نے عملدرآمد شروع کر دیا

 
0
319

تنگوانی مارچ 24 (ٹی این ایس): دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تنگوانی پولیس تھانے پر کرکٹ کھیلنے والے چار کم عمر بچے گرفتار 14 افراد پر مقدمہ درج ہے ۔کندھ کوٹ ضلع بھر میں میں سندھ حکومت کے احکامات پر ضلع بھر میں دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈاون کیا گیا تمام مارکیٹ اور دوکان مکمل طور پر بند کی گئی ڈبل سواری پر بھی پولیس نے پابندی عائد کرتے ہوئے عملدرآمد شروع کر دیا پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر دفعہ144کی کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

دوسرے جانب دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تنگوانی پولیس تھانے پر کرکٹ کھیلنے والے چار کم عمر بچے گرفتار کر کے 14 افراد پر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ متاثرہ افراد نے کہا کہ ہم نے دفعہ 144 کا وائریشن نہیں کیا پولیس نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر ہم پر ایف آئی آر داخل کیا ہے ۔ آئی جی سندھ نوٹس لیں ۔ جبکہ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کر رہے ہیں ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی عمل میں لایا جائے گا ۔ سید اسد رضا شاہ نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ مختلف شہروں میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں ۔