جنوبی کشمیر کے دو اضلاع میں سرچ آپریشن، کولگام، جواں سالہ لڑکی کی خودکشی

 
0
5463

سرینگر مارچ 24 (ٹی این ایس): مقبوضہ جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع اننت ناگ اور شوپیاں میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ اور ضلع شوپیان کے سوگو ہندہامہ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی کی۔ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز نے تلاشی کاروائی شروع کی۔ جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے کنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔
نگین پورہ کنڈ، قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ لڑکی کو فوری طور ایک قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔مقامی پولیس نے لڑکی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وہ مزید چھان بین کر رہے ہیں۔