مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین کے حملہ میں ایک آفیسر سمیت دوبھارتی فوجی زخمی

 
0
840

سرینگر،اکتوبر 07(ٹی این ایس) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر حملہ کرکے ایک سب انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کو زخمی کردیاہے ۔ یہ حملہ ہفتہ کے روز اسلام آباد ضلع کے قاضی گنڈ کے علاقے میر بازار میں نیشنل ہائی وے پر کیاگیا۔زخمی اہلکاروں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو مزید علاج کے لئے سرےنگر میں فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو محاصرہ میں لے کر بڑے پیمانے پرخانہ تلاشی کی کاروائی شروع کردی ہے۔