خواتین پر حملے کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
387

کراچی، اکتوبر 07 (ٹی این ایس): شہر قائد   میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملہ کرنے اور دو ہفتوں سے خاص طور پر خواتین کو خوف و ہراس اور پولیس کو پریشاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم ان اطلاعات کی ابھی سیکورٹی اداروں کی طرف سے تصدیق کیا جانا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو  گلستان جوہر کے علاقے سے پکڑا گیا ہے اور اس سے  دو چھریاں بھی  برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم پی آئی بی کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس اور متعلقہ محکموں کی طرف سے ملزم کی  تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔