راولپنڈی 24 جون 2020 (ٹی این ایس): ایئر پورٹ پولیس کی اہم کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث شاہد گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان شاہد اور آصف سے تقریباً 07 لاکھ مالیت کے چوری شدہ طلائی زیورات ،ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ نقدی، لیپ ٹاپ ، قیمتی کپڑوں کے 05جوڑے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے ساتھیوں اور دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، اےایس پی سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی اے ایس پی اور ایس ایچ او ایئر پورٹ پولیس کو شاباش منظم گینگز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور گرفتار ملزمان سے دیگر وارداتوں میں مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے، سی پی او