راولپنڈی (ٹی این ایس) معروف صحافی مظہر اقبال مرحوم اور عبدالرحمٰن مرحوم کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

 
0
30

راولپنڈی (ٹی این ایس) معروف صحافی مظہر اقبال مرحوم اور عبدالرحمٰن مرحوم کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ تقریب کا اہتمام آر آئی یو جے (ورکرز) کے صدر فرحان جعفری نے کیا تھا تقریب میں پی ایف یو جے ورکرز کے نائب صدر توصیف احمد، انفارمیشن سیکریٹری عبد الرزاق چشتی، فنانس سیکرٹری سید بلال عزت نقوی اور جوائنٹ سیکریٹری حسن رضا، آر ائی یو جے (ورکرز) کے سینئر ممبرز و روز ٹی وی کے معروف اینکر ملک زبیر، سینئر صحافی و ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر یوسف خان سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی شرکا نے مرحوم صحافیوں کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور قربانیاں صحافت کی تاریخ کا روشن باب ہیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گ مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صحافیوں کے حقوق اور آزادیٔ صحافت کے لئے جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔