ظفر اکبر کی طرف سے  شہید رؤف رسول اور  محبوس حریت پسند مظفر  احمد ڈار کے والدین کی عیادت

 
0
329

 شہیدوں اور آزادی  کے متوالوں نے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر کے رواں جدوجہد کے لئے مہمیز کا کام سرانجام دیا

پرامن طلباء پر طاقت کا بےتحاشا استعمال قابل مذمت ہے: بیان

سرینگر، اپریل  21 (ٹی این ایس):  سینئر مزاحمتی لیڈر اور جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے ٹنگمرگ اور سرینگر میں آزادی پسند رہنما ؤں شہید روف رسول کی والدہ محترمہ اور محبوس آزادی پسند مظفر احمد ڈار کے والدین کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی  دعا کی۔

سالویشن مومنٹ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ  ظفر اکبر بٹ نے  اس موقع پر  شہید کی والدہ کیساتھ احترام و محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شہید ریاض  رسول کا تعلق ان عظیم شہیدوں و متوالوں سے تھا جنہوں نے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر کے رواں جدوجہد کے لئے مہمیز کا کام سرانجام دیا۔ انھوں  نے   ان کی بیش بہا قربانیوں، ان کے تقوی، صبر، شجاعت، استقامت اور رواں جدوجہد کے دوران تکلیف دہ صورتحال کا سامنا وسعت قلبی کو  زبردست الفاظ میں خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ظفر اکبر بٹ نے  محبوس  حریت پسند  مظفر احمد ڈار کے اہل خانہ کی استقامت، پامردی، پختہ عزم اور رواں جدوجہد کے لئے پیش کی جانے والے قربانیوں کو بھی  زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان علیل بزرگ ماؤں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ،انہوں نے کہا ان عظیم شہیدوں کی مقدس قربانیوں کو بہترین خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم استقامت و ثابت قدمی سے ان کے مقدس مشن کو پائی تکمیل تک پہنچائیں ۔

سالویشن مومنٹ ترجمان نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہروں کے دوران  طلباء و طالبات پر  قابض بھارتی فورسز کی طرف سے  طاقت کے بےتحاشا استعمال پر زبردست برہمی کا اظہار کیا ہے اور ان کارروائیوں کی پر زور  الفاظ میں مذمت کی ہے۔