سرینگر// جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور سید علی شاہ گیلانی و میرواعظ محمد عمر فاروق کی خانہ نظر بندی کے خلاف دارالحکومت کےآبی گزر لال چوک سے ایک احتجاجی جلوس نکالا۔
احتجاجی مظاہرین آبی گزر دفتر کے باہر جمع ہوئے اور وہاں سے پریس انکلیوکی جانب مارچ شروع کیا۔انہوں میں ہاتھوںمیں پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے۔مظاہرین نے قائدین کی گرفتاری کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔انہوں نے حکمرانوں اور پولیس کارروائیوں کی مذمت کی۔ اس موقع پر کئی فرنٹ قائدین نے جلوس سے خطاب بھی کیا ۔اپنے خطاب میں مقررین نے مشترکہ قیادت بشمول محمد یاسین ملک، میرواعظ محمد عمر فاروق اور بزرگ قائد سید علی شاہ گیلانی کی گرفتاری و خانہ نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ قیادت نے این آئی اے کی اصل حقیقت کو طشت ازبام کرنے کےلئے قائدین نے دہلی جانے کا پروگرام بنا رکھا تھا لیکن کٹھ پتکی حکمرانوں نے انہیں روک کربوکھلاہٹ کا ثبوت فراہم کیا ۔