وزیرخارجہ خواجہ آصف کل ایران کا دورہ کرینگے

 
0
404

تہران ،ستمبر 10 (ٹی این ایس)پاکستانی کے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کل ایران پہنچ رہے ہیں۔ اپنے دورہ کے دوران وہ ہم منصب جواد ظریف  کے علاوہ ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے  نائب صدرناہاوندیان سے بھی کلیدی ملاقاتیں کرینگے۔ وزیرخارجہ ایرانی قیادت کو پاکستانی رہنماوں کے اپم پیغامات پہنچائیں گے جبکہ ایران اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کا امکان ہے۔ پاکستان اور ایران میں دوطرفی تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔سفراء کے سہ روزہ اجلاس لکے بعد وزیر خارجہ خطے کے اہم ممالک کے دورے کر رہے ہیں ۔وہ حال ہی میں چین کے دورے سے واپس لوٹے ہیں ۔وزیر خارجہ پہلےہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس دورے  کےدوران دیگر باہمی امور کے علاوہ  کشمیر اور افغانستان کے مسلہ پر بات چیت کریں گے۔پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کے تناظر میں پاک رزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔