شاہ سلمان 2018ء کے اوائل میں امریکا کا دورہ کریں گے،خادم الحرمین الشریفین اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

 
0
1489

ریاض ، ستمبر 10 (ٹی این ایس) امریکی وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کی دورہ امریکا کی دعوت قبول کر لی ہے۔ شاہ سلمان نے یقین دلایا ہے کہ وہ 2018ء کےآغاز میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ ،مشرق وسطیٰ میں بھائی چارے، امن اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز شاہ سلمان نے امریکی صدر کو ٹیلیفون کیا تھا۔ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں عالمی امور اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے علاوہ  امریکی اور سعودی اقوام کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔