چمن سے کوئٹہ آنیوالی کار پر فائرنگ، ایک بچے سمیت4 افراد جاں بحق، 2افراد زخمی

 
0
485

کوئٹہ،ستمبر 10 (ٹی این ایس) :  کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک کار پر فائرنگ کے ایک واقع میں  ایک بچے سمیت  چار افراد جاںبحق اور دو زخمی  ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ٹوڈی کار چمن سے آرہی تھی اور جب وہ کچلاک کے جلوگیر کے مقام پر پہنچی تو نامعلوم مسلح افرد نے اس پر

اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد مہدی، یزدان اور غلام حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افرادعبدالوکیل اور محمد اسماعیل زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

گاڑی میں سوار دو خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں ۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق ہزارہ کیمونٹی سے بتایا جاتا ہے لاشوں کو فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔