60 ہزار لیٹر کیپسٹی کا پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

 
0
11705

چکوال،05اپریل(ٹی این ایس):چکوال سے تقریباتقریبا 100 کلومیٹر میانوالی روڈ کوٹ قاضی کے قریب60 ہزار لیٹر کیپسٹی کا پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ذرائع کے مطابق چکوال سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چکوال سے فائر بریگیڈ کی گاڑی کو روانہ کردیاگیا۔کوٹ قاضی کی پوائنٹ پر موجود ایمبولینس بھی روانہ کر دی گئی۔ ٹینکر میں موجود عمران خان ولد امیر خان ساکن جبی کوٹ قاضی کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ٹینکر سے پیٹرول کی لیکج ہو رہی ہے۔ ریسکیو 1122 نے تمام ایریا محفوظ کو سیل کردیا۔