مصر، دہشت گردی کے الزامات میں اخوان کے 35 ارکان کو عمر قید کی سزائیں

 
0
424

قاہرہ ،05اپریل(ٹی این ایس):مصر میں ایک فوجداری عدالت نے کالعدم مذہبی وسیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے 35 مبینہ ارکان کو سکیورٹی فورسز اور ریاستی اداروں پر حملوں کے لیے دہشت گردی کے سیل تشکیل دینے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزائیں سنادیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سہاج کی فوجداری عدالت نے اسی طرح کے مختلف الزامات میں ماخوذ 155 مدعاعلیہان کو قصور وار قرار دے کر تین سے 15 سال تک جیل کی سزائیں سنائی ہیں ۔ان افراد پر سرکاری شخصیات اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے اور ایک کالعدم گروپ میں شمولیت کا بھی الزام عاید کیا گیا تھا۔ کالعدم گروپ سے مراد الاخوان المسلمون ہے۔تمام سزا یافتگان فوجداری عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں ۔ان کے علاوہ 124 مزید مشتبہ بھگوڑوں کے خلاف ان کی گرفتاری کے بعد ان ہی الزامات میں دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا۔