چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے حق میں نہیں، ٹرمپ

 
0
550

واشنگٹن،05اپریل(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ہم چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں نہیں ہیں، یہ جنگ کئی سالوں پہلے امریکا کی نمائندگی کرنے والے بیوقوف یا نااہل لوگ ہار گئے تھے، اب تو امریکا کو اربوں ڈالرز کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو سالانہ پانچ سو ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے، انٹیلیک چوئل پراپرٹی چوری سے بھی مزید تین سوارب کا نقصان ہو رہا ہے، ہم یہ سب جاری نہیں رہنے دے سکتے۔