ٹرمپ کی میکسیکو کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی امریکی دھمکی

 
0
395

واشنگٹن،03اپریل(ٹی این ایس):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ نافٹا نامی شمالی امریکی آزاد تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میکسیکو کی سرحدی حفاظتی اقدامات ناکافی ہیں۔ٹرمپ کے مطابق میکسیو امریکا آنے والے غیرقانی تارکین وطن کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہے۔ ٹرمپ کے دباؤ کی وجہ سے نافٹا تجارتی معاہدے پر از سر نو مذاکرات جاری ہیں۔