یمن میں سعودی عسکری اتحاد کا فضائی حملہ، مزید 16 افراد ہلاک

 
0
323

سعودی عسکری اتحادنے الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حوثی باغیوں کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا،حکام
صنعاء،03اپریل(ٹی این ایس):یمن میں ہونے والے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں مزید سولہ افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ کے قریب یہ حملہ اس عمارت پر کیا گیا، جہاں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی جمع تھے۔ اس حملے میں عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں لیکن ابھی تک آزاد ذرائع سے ان خبروں کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔