برطانیہ کے کیمیائی سائنس دان سٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

 
0
436

لندن،اپریل01 (ٹی این ایس):برطانیہ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کیمیائی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ،آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ کی میت کو آخری رسومات کے لیے کیمبرج یونیورسٹی سے ویسٹ منسٹر چرچ لے جایا گیا ۔اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ہزاروں افراد سڑک کے دونوں اطراف موجود تھے جبکہ چرچ میں ہونے والی تقریب کو نجی رکھا گیا تھا جس میں اہل خانہ اور چند ہائی پروفائل شخصیات کت علاوہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنے و الے فن کاروں نے بھی شرکت کی.اسٹیفن ہاکنگ کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبروں کے نزدیک دفنائی گئی ۔واضح رہے معروف برطانوی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔