دوریاستی حل سے اسرائیل و فلسطین، دونوں کو پرامن رہنے کا موقع ملے گا۔ پوپ فرانسس

 
0
386

ویٹیکن سٹی، دسمبر 25 (ٹی این ایس):رومن کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے بیت المقدس کیلئے امن اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے ۔پیر کے روز سینٹ پیٹرز سکوائر ویٹی کن سٹی میں اپنے کرسمس کے پیغام میں انہوں نے تنازع کے خاتمے کیلئے دو ریاستی حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا ۔ پوپ نے کہاکہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل سے دونوں ریاستوں کو باہمی طورپر متفقہ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر پر امن انداز سے رہنے کا موقع ملے گا ۔