دالبندین: این جی ایم فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام ہیپا تائٹس کی جانچ کا مفت کیمپ

 
0
561

دالبندین،دسمبر25 (ٹی این ایس):دالبندین میں این جی ایم فاونڈیشن کی جانب سے فری ہیپا تائٹس ٹیسٹ کا انعقادکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بابائے چاغی پینل کی تعاون سے این جی ایم فاونڈیشن کی جانب سے پرنس فہد ہسپتال میں ایک روزہ فری ہیپا ٹائٹس کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی فری ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ کیئے یاد رہے ضلع چاغی ھیپا ٹائٹس کی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ایک روزہ ٹیسٹ میں چار سو سے زائد افراد کی ٹیسٹ کرائے گئے جس میں اسی فیصد سے زائد افراد ھیپاٹائٹس کے شکار رہے ۔