آئندہ الیکشن کو انجینئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،عمران خان کیلئے عوامی حمایت والی ہر انتخابی قوت کو ہٹایا جارہا ہے اور عوامی حمایت رکھنے والوں کے خلاف دھرنے دیے جا رہے ہیں،پرویز رشید

 
0
459

اسلام آباد ، جنوری 04 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کو انجینئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران کی نااہلی تھی تمام حریف ہٹائے جانے کے باوجودکامیاب نہ ہوا۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کیلئے عوامی حمایت والی ہر انتخابی قوت کو ہٹایا جارہا ہے اور عوامی حمایت رکھنے والوں کے خلاف دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ اقامے جیسی بے بنیاد باتوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں، عوام کے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم ووٹ چوری ہونے کے راستے میں دیوار کھڑی کردیں گے۔پرویز رشید نے کہا کہ ماضی میں ایک ڈکٹیٹر نے عمران خان کے لیے انتخابی اور سیاسی میدان کھلا چھوڑا،اس نے تو خان صاحب کو وزیراعظم بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔