وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمد علی خان کو آرمی چیف کاگھر جاکر زبردست خراج تحسین پیش 

 
0
933

پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں جس قوم کے پاس ایسے والدین اور بچے ہوں ان کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کرسکتا ٗ سربراہ پاک فوج
راولپنڈی، جنوری 04 (ٹی این ایس):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمد علی خان کے گھر پہنچے اور انہیں اور ان کی اہلیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں ،جس قوم کے پاس ایسے والدین اور بچے ہوں ان کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کرسکتا ۔ان کا کہناتھاکہ وہ ایسی فوج کے چیف ہیں جس کے جوان ہر وقت ملک پر جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ کوئی رقم ان بہادروں کی حب الوطنی اور قربانیوں کی قیمت نہیں چکا سکتی ،ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران کرک کے علاقے گڑھ خیل میں محمد علی خان کے گھر پہنچے ٗان کے 6 بچے پاک فوج کا حصہ رہے ٗ 3 نے مادر وطن کیلئے جام شہادت نوش کیا ۔