احتساب کمیشن اور وزیراعلی کی انسپکشن ٹیم کے اعتراضات کے باوجودخیبر پختونخوا حکومت نے 275 ایکٹر اراضی غیر قانونی لیز پر دیدی

 
0
704

پشاور، جنوری 04 (ٹی این ایس):خیبرپختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن اور وزیراعلی کی انسپکشن ٹیم کے اعتراضات کے باوجود مالم جبہ سوات میں محکمہ جنگلات کی 275ایکڑ اراضی غیرقانونی لیز پردے دی ۔دستاویز کے مطابق محکمہ جنگلات کی 275ایکڑ اراضی قواعد کے برعکس 33سالہ لیز پر سیمسنز کمپنی کو دی گئی ہے۔

قواعد کے تحت ہوٹل کے لیے 5 ایکڑ اور چئیرلفٹ کے لیے 12ایکڑ زمین لیز پر دی جانا تھی ۔دستاویز کے مطابق سابق سیکریٹری قانون محمد عارفین نے کہا تھا کہ قانون کے تحت زمین صرف 15سال کی لیز پر دی جاسکتی ہے ۔احتساب کمیشن اور وزیراعلی انسپکشن کمیٹی نے حکومت اور کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اعتراض بھی کیا تھا۔دستاویز کے مطابق سیمسنز گروپ نے پہلے 60لاکھ روپے سالانہ کی بولی جمع کرائی،بعد میں اسے ایک کروڑ20لاکھ روپے کردیا گیا، بولی میں بے قاعدگی کے باوجود زمین سمسنز کمپنی کو لیز پر دی گئی۔