پشاور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق 

 
0
312

پشاور جنوری 26(ٹی این ایس) صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود اچینی بالا میں پلاٹ کے تنازعے پر چچازاد بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا ایوب ،وقار اور رشتہ دار سکندر شامل ہے،ذرائع کے مطابق چوتھے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہیں۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ پشتہ خرہ کے علاقے پاؤکہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے دو خواتین کو قتل کر دیا ، مقتولین خواتین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے تھانہ پشتہ خرہ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔